Monday, September 26, 2022

ملتان : تحریک انصاف کا برما کے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ملتان : تحریک انصاف کا برما کے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
ملتان(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام برما میں مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پاکستانی حکومت سے برما کے مسلمانوں کی مدد کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ گول باغ میں برما کے مسلمانوں کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں پی ٹی ائی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر برما کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والی بربریت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ برما میں مسلماںوں کا قتل عام جاری ہے لیکن پاکستانی حکومت اس قتل عام کی روک تھام کیلئے کوئی عملی کام نہیں کررہی ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت برما میں ہونے والے ظلم کے خلاف بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرئے تاکہ مسلمانوں کا قتل عام رک سکے۔