Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان : بیٹے کے خلاف کارروائی کرانےپر وکیل نے ساتھیوں سے مل کرنوجوان کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

ملتان :  بیٹے کے خلاف کارروائی کرانےپر وکیل نے ساتھیوں سے مل کرنوجوان کو تشدد کا نشانہ بناڈالا
December 21, 2016

 ملتان(92نیوز)ضلع کچہری ملتان میں وکیل کے بیٹے کے خلاف کارروائی کے لئے آنیوالے نوجوان کو وکلا نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کےمطابق  قانون کے رکھوالوں کے ایک بار پھر قانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں  ۔ نوجوان کو وکیل کے بیٹے کے خلاف کارروائی مہنگی پڑگئی ۔ ملتان کے اندرون شہر کا رہنے والا امجد کے بچے کی ایک وکیل صاحب کے بیٹے سے معمولی تلخ کلامی ہوئی اور یہ تلخ کلامی بچوں کی ایک دوسرے سے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ قانونی کارروائی کرانے کے لئے امجد ضلع کچہری پہنچا ہی تھا کہ متعلقہ وکیل اور ساتھیوں نے اس پر تشدد کرنا شروع کر دیا اور اسے پولیس کے بھی حوالے کر دیا گیا۔