Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان : بھتہ نہ دینے پر فائرنگ سے کلب مالک زخمی

ملتان : بھتہ نہ دینے پر فائرنگ سے کلب مالک زخمی
August 2, 2016
ملتان(92نیوز)کراچی کے بعد اب ملتان میں بھی بھتہ خور سرگرم ہوگئے ہیں ،بھتہ نہ دینے پر سنوکر کلب کے مالک کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا پولیس نے مقدمہ میں بھتہ خوری کی دفعات شامل نہیں کیں۔ تفصیلات کےمطابق  بھتہ خوری کی وبا کراچی سے ملتان پہنچ گئی دو روز قبل نامعلوم افراد نے سنوکر کلب کے مالک کو فون کرکے 5لاکھ روپے کا بھتہ طلب کیا  تنویر حیدر نے بھتہ دینے سے انکار کردیا جس پر 8 نقاب پوش افراد نے سنوکر کلب میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور فائرنگ کرکے مالک کو زخمی کردیا۔ بھتہ خوروں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد کلب کے مالک نے پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروائی تاہم پولیس نے بھتہ خوری کے بجائے اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔