ملتان: بھائیوں کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے چھے افراد کا قتل کرنیوالا مقبول حسین کو پھانسی دیدی گئی، لاش ورثا کے حوالے
ملتان (نائنٹی ٹو نیوز) ملتان میں بھائیوں کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے چھے افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔
ملتان کی سنٹرل جیل میں قید سزائے موت کے قیدی مقبول حسین کو آج صبح تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ خانیوال کے رہائشی مجرم مقبول حسین نے اپنے بھائیوں کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے انیس سو چھیانوے میں مخالفین پر فائرنگ کر دی جس سے چھے افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
مجرم کی گزشتہ رات اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔ پھانسی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔