Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان : بلند ترین محاذ جنگ سیاچن پر پیش کیے گئے ڈرامے کی بھر پور پذیرائی

ملتان : بلند ترین محاذ جنگ سیاچن پر پیش کیے گئے ڈرامے کی بھر پور پذیرائی
December 26, 2015
  ملتان(92نیوز)ملتان میں بلند ترین محاذ جنگ  سیاچن پر تعینات فوجیوں کی زندگی پر تھیٹر ڈراما پیش کیا گیا،مشہور ڈراما نگار انور مقصود کے لکھے مزاح سے بھرپور ڈرامے کو شائقین نے بہت پسند کیا رپورٹ کررہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق دشمن کو صفحہ ہستی سے مٹا کر شہید ہوگیا سیاچن کا یہ سپاہی اور یہی تو وطن عزیز کی ہر ماں کی خواہش ہے کہ اس کا لعل  ملک کی عزت کی خاطر جام شہادت نوش کرے ملتان آرٹس کونسل میں  متنازع گلیشئر پر تعینات فوجیوں کی زندگیوں پر تھری ڈی سیٹ کیساتھ تھیٹر ڈرامہ "سیاچن " پیش کیا گیا جس میں کپتان، سپاہی اور خاتون  صحافی کے درمیان محبت کی ایک تکون دکھائی گئی۔ جبکہ ایک کہانی بھارتی بہاری سپاہی کے بارے میں ہے جسے پاکستانی کیمپ میں جنگی قیدی بنالیا گیا ہےکھیل کے کچھ حصہ میں دونوں ملکوں کے سپاہی آئندہ ہونیوالے پاک بھارت ٹی 20کرکٹ میچ کے منتظر بھی ہیں۔ تھیٹر ڈرامہ سیاچن کو شائقین نے بے حد سراہا، جبکہ ڈرامے کے فنکاروں کا کہنا ہے کہ ایسے کھیل پیش کرنے کا مقصد لوگوں کو ایسے عنوان کے بارے میں  آگاہی دینا اور تھیٹر کی اصل روح کو پرموٹ کرنا ہے سیاچن انور مقصود کے لکھے ہوئے کھیل پونے چودہ اگست کی طرح بہترین تھیٹر ڈراموں میں سے ایک ہے۔