Saturday, July 27, 2024

ملتان ایجوکیشن یونیورسٹی میں کھیلوں کا میلہ سج گیا

ملتان ایجوکیشن یونیورسٹی میں کھیلوں کا میلہ سج گیا
February 14, 2018

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان ایجوکیشن یونیورسٹی میں کھیلوں کا میلہ سج گیا جس میں ملتانی کڑیاں اور منڈے میدان میں اتر آئے ۔
پہلے تو رسہ کشی میں زور آزمائی کی گئی پھر پاؤں باندھ کر بھاگتی اور ریس میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑتی طالبات نے خوب رنگ جمایا ۔کھیلوں کے میلے میں مٹکے سر پر اٹھا کر تیز چلنے کا مقابلہ بھی ہوا ۔


لڑکیوں نے جیت اپنے نام کی تو لڑکوں کو بھی جوش آیا ، رسہ کشی میں قسمت آزمائی تو کبھی دوڑ میں ساتھیوں کو پچھاڑا ۔
تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں طلبہ و طالبات کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملے تو آگے بڑھنے کی لگن بھی بڑھ جاتی ہے تبھی تو طالبعلم کھیلوں کے میلے سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔