Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان اور اٹک میں سزائے موت کے دو مجرموں کوپھانسی پر لٹکا دیا گیا، لاشیں ورثاءکے حوالے

ملتان اور اٹک میں سزائے موت کے دو مجرموں کوپھانسی پر لٹکا دیا گیا، لاشیں ورثاءکے حوالے
July 28, 2015
ملتان (92نیوز) پنجاب میں مجرموں کو کیفرکردار پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ملتان اور اٹک میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ ملتان کی سنٹرل جیل میں سزائے موت کے مجرم اختر کو پھانسی دی گئی۔ مجرم اختر نے 1999ءمیں خانیوال میں فائرنگ کرکے سعید نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔ اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دی گئی۔ مجرم کریم نے 2003ءمیں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو گولی مار کر قتل کیا تھا۔ مجرموں کی گزشتہ رات ان کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔ پھانسی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔ گزشتہ روز ملتان کی سنٹرل جیل میں دو مجرموں کو پھانسی دی گئی تھی۔