Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان ، سیزنل انفلوئنزا کے مزید 4 کیسز سامنے آ گئے

ملتان ، سیزنل انفلوئنزا کے مزید 4 کیسز سامنے آ گئے
February 14, 2018

ملتان ( 92 نیو ز) ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے وار جاری  ہیں ۔  نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے مزید 4 کیسز سامنے آ گئے ۔چاروں مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ موذی وائرس 60 روز میں 63 زندگیاں نگل چکا ہے۔

سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں 289 مریض نشتر اسپتال رپورٹ ہوئے  ،  جن میں سے 141 مریضوں میں اس موذی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ جن میں سے 63 مریض انتقال کر گئے۔

جاں بحق ہونے والے 43 مریضوں میں سیزنل انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی ، جبکہ 20 مریضوں کی رپورٹ منفی آئی۔

ذرائع کے مطابق نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے زیر علاج مریضوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔