Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان ، سیزنل انفلوئنزا کا ایک اور مشتبہ مریض نشتر ہسپتال منتقل

ملتان ، سیزنل انفلوئنزا کا ایک اور مشتبہ مریض نشتر ہسپتال منتقل
February 26, 2018

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے شبے میں ایک اور مریض نشتر اسپتال منتقل ہو گیا ،  زیر علاج مریضوں کی تعداد 3 ہو گئی ۔  اب تک نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے 64 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ملتان میں 72 روز کے دوران سیزنل انفلوئنزا کے 294 مشتبہ مریض نشتر اسپتال رپورٹ ہوئے ، جن میں سے 141 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 64 مریض انتقال کر گئے۔

 محکمہ صحت ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 44 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، جبکہ 20 مریضوں کی رپورٹ منفی آئی۔