Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتان ، سڑکوں پر کیٹ آئیز کا بے دریغ استعمال شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

ملتان ، سڑکوں پر کیٹ آئیز کا بے دریغ استعمال شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
February 14, 2019
ملتان ( 92 نیوز)  ملتان کی سڑکوں پر کیٹ آئیز کا بے دریغ استعمال شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا۔ کیٹ آئیز کا بنیادی مقصد سڑکوں کے کناروں  کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے مگر  ملتان میں انہیں اسپیڈ بریکر کے طورپر استعمال کیا جا رہا ہے ۔ سڑک سے کئی انچ اوپر تک ابھرے کیٹس آئیز گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کے ٹائرز اور سسپنش سسٹم کے لیے بے حد نقصان دہ ہیں کیٹ اائی ریفلکٹر سے گزرتے ہوئے بے ہنگم جھولوں سے بزرگوں کے علاوہ بچے بھی خار کھاتے ہیں۔ دوسری جانب  ٹریفک پولیس افسران کا کہنا ہے کہ سپیڈ کو کنڑول کر نے کے لیے سڑکوں پر کیٹ آئیز لگائے گئے ہیں۔