Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان ، حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر

ملتان ، حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر
January 25, 2018

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان میں عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے 704 ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ۔

برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ رکن عالم کے 704 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ۔

 قومی کانفرنس کی آخری نشت میں سجادہ نشین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر علماء اور مشائخ شریک ہوئے جنہوں نے بزرگان دین کی تعلیمات  پر روشنی ڈالی اور  ملکی سلامتی  کے  لیے خصوصی دعا بھی کروائیں۔

عرس مبارک کے اخری روز کی تقریبات میں بھی سندھ سمیت ملک بھر آئے زائرین نے  شرکت کی  ۔  زائرین کا کہنا تھا کہ اولیاۃ اللہ نے ہمیشہ امن و آشتی کا درس دیا انکی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے سے تمام برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

عرس کے آخری روز بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔