Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان ، حضرت شاہ رکن عالمؒ کے 704ویں عرس کی تقریبات شروع

ملتان ، حضرت شاہ رکن عالمؒ کے 704ویں عرس کی تقریبات شروع
January 23, 2018

ملتان ( 92 نیوز ) ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم رحمتہ اللہ علیہ کے 704 ویں عرس مبارک کی تقریبات شروع ہوگئیں ۔ سجادہ نشین شاہ محمود قریشی نے مزار کو غسل دے کر تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔

برصغیر کی  عظیم روحانی  شخصیت حضرت شاہ رکن عالم رحمتہ اللہ علیہ کے 704  ویں سالانہ عرس کی 3 روزہ  تقریبات مدینۃ الاولیاء ملتان میں شروع ہو گئیں۔

سہ روزہ   تقریبات کا باقاعدہ آغاز  مزار  کو غسل دے کر  چادر  پوشی کی تقریب سے ہوا۔  اس موقع پر سالانہ قومی کانفرنس کی پہلی نشست سجادہ نیشن مخدوم شاہ محمود قریشی کی صدارت منعقد ہوئی  جس میں علماء کرام اور مشائخ حضرات شریک ہوئے اور  ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے  خصوصی دعا کی گئی۔

عرس میں شرکت کیلئے سندھ سمیت ملک بھر سے زائرین کی آمد جاری ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اولیاء اللہ کے مزارات  پر آ کر دلی سکون ملتا ہے۔

عرس کے موقع پر سکیورٹی کے  انتہائی سخت انتظامات کے ساتھ عقیدت مندوں اور زائرین کے لئے لنگر کا بھی خصوصی انتظام  کیا گیا ہے ۔