Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان ،تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ، تاجروں کی جانب سے مزاحمت کی گئی

ملتان ،تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ، تاجروں کی جانب سے مزاحمت کی گئی
October 18, 2018
ملتان ( 92 نیوز) ملتان میں ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے، جس کے دوران تاجروں کی جانب سے مزاحمت کی گئی، تاجروں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھکے بھی دیے ۔ ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے نشتر روڈ، امیر آباد،رشید آباد چوک سمیت مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا، نشتر روڈ پر انتظامیہ کو مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا جہاں تاجروں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی  اور بدتمیزی کی،جس پر ایک تاجر کو حراست میں لے لیا گیا۔ آپریشن کے دوران بھاری مشینری کے ذریعے بھاری تعمیرات مسمار کرکے سامان قبصے میں لے لیا گیا۔ نشتر روڈ پر مسجد سے ملحقہ کئی مرلے سرکاری اراضی بھی واگزار کرالی گئی۔ آپریشن کے دوران نشتر روڈ پر قبرستان کی تین کینال اراضی بھی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔