Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملتانی سوہن حلوہ بھی چوروں کی نظروں سے بچ نہ سکا

ملتانی سوہن حلوہ بھی چوروں کی نظروں سے بچ نہ سکا
September 24, 2018
ملتان ( 92 نیوز) دنیا بھر میں اپنے ذائقے اور میٹھاس  کے باعث مشہور ملتانی سوہن حلوہ بھی چوروں کی نظروں سے بچ نہ سکا ملتان میں سوہن حلوے کی دوکان  سے سوہن حلوہ چوری ہو گیا۔ خانیوال روڈ پر واقعہ دوکان پر ہونے والی چوری  کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج  92 نیوز کو موصول ہوگئی ۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید کار میں سوار دو چور دکان کے باہر آ کر رکے اور لوگوں کی نظروں سے بچتے ہوئے کٹر کے ذریعے دکان کے شٹل پر لگے تالے کاٹ دئیے  ۔ چور دکان میں داخل ہوگئے اور سینکڑوں سوہن حلوے کے ڈبوں میں سے صرف 4 سوہن حلوہ کے ڈبے لے  کر امیر چور کار پر ہی فرار ہو گئے۔