ملتان:کریکربم پھٹنے سے چار بچے زخمی،متعددجانورہلاک

ملتان(ویب ڈیسک)ملتان میں چار بچے کریکربم پھٹنےسےزخمی جبکہ متعدد جانورہلاک ہو گئے۔
دھماکے سے بچوں کو گہرے زخم آئے ، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بچے کریکر بم کو نہر سے نکال کر لائے تھے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں کچھ روز سے سرچ آپریشن جاری تھاجس کے خوف سے کسی شرپسند نے کریکر بم نہر میں پھینک دیئے ۔
کریکرکوبچے کھلونا سمجھ کر باہر لے آئے اور اس کے ساتھ کھیلنا شروع کردیا۔
پولیس نے واقعے کے بعد سرچ آ پریشن کے لئے دس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو خواتین اور مرد اہلکاروں پر مشتمل ہو گی۔