Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان:چند روز قبل قتل ہونے والی لیڈی ڈاکٹر کے قتل کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

ملتان:چند روز قبل قتل ہونے والی لیڈی ڈاکٹر کے قتل کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج
April 30, 2015
ملتان(ویب ڈیسک)ملتان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چند روز قبل قتل ہونے والی لیڈی ڈاکڑ کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ڈاکٹرز نے انصاف کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان نشتر اسپتال کے ایم ایس آفس کے سامنے سے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی نشتر میڈیکل کالج کے مرکزی دروازہ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹر ثمینہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے نعرے درج تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل ڈاکڑ ثمینہ کوبہیمانہ طریقہ سے مظفر گڑھ میں قتل کیا گیا جس کی وہ پرزور مذمت کرتے ہیں اور شواہد کے باوجود پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کررہی ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ارباب اختیار اس واقعہ کا نوٹس لیں اور فی الفورمقتولہ ڈاکٹر کو انصاف فراہم کیا جائے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔