Saturday, September 21, 2024

ملتان:پی ٹی آئی یوتھ ونگ کا صدر، نوبیاہتا دولہا کمرےمیں گیس بھرنےسےجاں بحق

ملتان:پی ٹی آئی یوتھ ونگ کا صدر، نوبیاہتا دولہا کمرےمیں گیس بھرنےسےجاں بحق
January 15, 2017
  ملتان(92نیوز)ملتان میں نوبیاہتا دولہا مبینہ طور پر کمرے میں گیس بھرنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ دولہن  کی حالت غیر ہوگئی جس کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ملتان کے علاقے سمیجہ آباد کے رہائشی محمد فیضان بخاری کی گزشتہ روز مومنہ سے شادی ہوئی تھی اہل خانہ کے مطابق کمرے میں گیس بھرنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ بیوی کی حالت غیر ہو گئی اہل خانہ نے دونوں میاں بیوی کو دروازہ توڑ کر نکالا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق فیضان دم توڑ چکا تھا جبکہ بیوی مومنہ کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے فیضان کا آج ولیمہ تھا اور فیضان پی ٹی ائی کے یوتھ ونگ کا صدر بھی تھا۔