Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  ملتان:قتل کے مجرم کو آج تختہ دار پر چڑھا دیا جائیگا،لواحقین سے آخری ملاقات بھی کرادی گئی

   ملتان:قتل کے مجرم کو آج تختہ دار پر چڑھا دیا جائیگا،لواحقین سے آخری ملاقات بھی کرادی گئی
May 26, 2015
ملتان(92نیوز)ملتان سنڑل جیل میں آج  قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا مجرم کی آج رشتہ داروں سے آخری ملاقات کرادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سنڑل جیل میں قید  قتل کے مقدمہ کا مجرم  پھانسی کا منتظر  قیدی ٹھٹھہ صادق آباد کا رہائشی  رانا فریاد علی  آج 26  مئی صبح چار بجے سنڑل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ مجرم کے رشتہ داروں سے آج آخری ملاقات کرادی گئی ہے جبکہ مجرم نے 18 سال قبل اپنے رشتہ دار رئٹائیرڈ صوبیدار رانا عبداالسلام  کو تلخ کلامی پر پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ جہانیاں  میں مقتول کے بھائی  رانا رمضان  کی مدعیت میں نامزد مجرم رانا فریاد علی کے خلاف درج کیا گیا تھا ۔ عدالت کی طرف سے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم رانا فریاد علی کو موت کی سزا سنائی تھی  عدالتی فیصلہ پر عمل درامد کرتے ہوئے  قتل کے مرکزی مجرم رانا فریاد علی کو آج  منگل 26 مئی صبح چار بجے سنڑل جیل ملتان میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔