Tuesday, September 17, 2024

ملتان،سورج میانی روڈ پر چینی سے لداٹرک سڑک میں دھنس گیا

ملتان،سورج میانی روڈ پر چینی سے لداٹرک سڑک میں دھنس گیا
June 5, 2018
ملتان ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کاموں  اور شہباز شریف کے بلند و بالا دعوؤں کی پول کھلنے کا سلسلہ جاری ہے ، ملتان کی سورج میانی روڈ پر چینی سے لدا ٹرک سڑک میں دھنس گیا۔ ن لیگی حکومت کی ترقی کی حقیقت عیاں ہونے لگی ، ایک ماہ میں دوسری بار ملتان کے علاقہ سورج میانی میں سڑک میں گڑھا پڑ گیا۔جس کے باعث چینی سے لدا ٹرک گڑھے میں دھنس گیا۔ ٹرک کو  نکالنے کے لئے کرین منگوائی گئی ، چار گھنٹے بعد کرین اور ٹریکٹر کی مدد سے ٹرک کو باہر نکالا گیا ، دوسری جانب ٹرک ڈرائیور ثاقب نے الزام عائد کیا کہ میونسپل کارپوریشن کے عملے نے ٹرک نکالنے کے لئے 10 ہزار روپے نذرانہ مانگا، رقم فراہم نہ کرنے پر چار گھنٹے کی تاخیر سے امدادی کارروائی شروع کی گئی۔ سڑکوں کی تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں ، گزشتہ ماہ اسی سڑک پر اسپیڈو بس بھی دھنس گئی تھی ، جسے کئی گھنٹے بعد ہیوی مشینری کے ذریعے نکالا گیا تھا۔سپیڈو بس دھنسنے پر انکوائری بھی ہوئی ، واسا کے سب انجینئر سمیت چند ملازمین کو معطل بھی کیا گیا مگر سڑک کی حالت میں بہتری کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث دوبارہ حادثہ رونماء ہو گیا۔