ملتان (92نیوز) ملتان میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے مجاہد ٹاون اور پی سی کالونی تھانہ مظفرآباد کی حدود میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا جس دوران علاقے کی مکمل ناکہ بندی کی گئی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھر گھر تلاشی کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے کراسلحہ برآمد کر لیا جبکہ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔۔