Saturday, July 27, 2024

ملتان:حجام کو بھتے کی پرچی بھیجنے والا 14سالہ مبینہ بھتہ خورگرفتار

ملتان:حجام کو بھتے کی پرچی بھیجنے والا 14سالہ مبینہ بھتہ خورگرفتار
May 11, 2015
ملتان(ویب ڈیسک)ملتان میں حجام کو بھتے کی پرچیاں بھیجنے  والا 14 سالہ مبینہ بھتہ خور کو پولیس نے گرفتار کر لیا    پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نواب پور روڈ پر ساجد نامی حجام کو گزشتہ تین روز سے بھتے  کی پرچیاں  مل رہی تھی  تاہم  حجام اور اہل علاقہ نے آج  14 سالہ   مبینہ   بھتہ خور   ارسلان کو   دوکان پر پرچی پھینکتے ہوئے پکڑ لیا  اور پولیس کو اطلاع دی تاہم  کئی گھنٹے بعد بھی پولیس  نا آئی تو  مبینہ بھتہ خور اہل علاقہ کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔ واقعہ کے  تین گھنٹے بعد    پولیس نے گلگشت  کے علاقے میں ہی واقع گھر سے چھاپہ مار کر  14 سالہ ارسلان کو گرفتار کر لیا ہے  ۔ ملزم کا کہنا ہے  کہ   بھتہ خوری سے اس کا تعلق نہیں لیکن  اس نے حجام کے ساتھ مذاق کیا  تاہم تھانہ گلگشت کی پولیس نے ملزم کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے ۔ ملتان(ویب ڈیسک)ملتان میں حجام کو بھتے کی پرچیاں بھیجنے  والا 14 سالہ مبینہ بھتہ خور کو پولیس نے گرفتار کر لیا    پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نواب پور روڈ پر ساجد نامی حجام کو گزشتہ تین روز سے بھتے  کی پرچیاں  مل رہی تھی  تاہم  حجام اور اہل علاقہ نے آج  14 سالہ   مبینہ   بھتہ خور   ارسلان کو   دوکان پر پرچی پھینکتے ہوئے پکڑ لیا  اور پولیس کو اطلاع دی تاہم  کئی گھنٹے بعد بھی پولیس  نا آئی تو  مبینہ بھتہ خور اہل علاقہ کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔ واقعہ کے  تین گھنٹے بعد    پولیس نے گلگشت  کے علاقے میں ہی واقع گھر سے چھاپہ مار کر  14 سالہ ارسلان کو گرفتار کر لیا ہے  ۔ ملزم کا کہنا ہے  کہ   بھتہ خوری سے اس کا تعلق نہیں لیکن  اس نے حجام کے ساتھ مذاق کیا  تاہم تھانہ گلگشت کی پولیس نے ملزم کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے ۔