Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان، نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوئنزا سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہو گئی

ملتان، نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوئنزا سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہو گئی
January 26, 2018

ملتان (92 نیوز) ملتان کے نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوئنزا سے ایک مریض جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 56 ہو گئی۔ ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کی وبا تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔
حکومت پنجاب کی جانب سے بہترین علاج کے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں لیکن ہلاکتوں کے سلسلے میں روز بہ روز اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔
نشتر اسپتال میں خانیوال کی رہائشی 17 سالہ حمیرا کے دم توڑنے کے بعد سیزنل انفلوئنزا سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 56 ہو گئی۔
بات بات پر نوٹس لینے والے خادم اعلی شہباز شریف نے 56 ہلاکتوں پر نا تو کوئی نوٹس لیا اور نا ہی ملتان کا دورہ کر کے اسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کی کوشش کی اور وزیر صحت کی اوکے رپورٹ کو ہی کافی جانا ۔
ادھر محرومیوں کا شکار جنوبی پنجاب موسمی وبا سیزنل انفلوئنزا کے نشانہ پر ہے ۔ نشتر اسپتال ملتان میں 41 روز کے دوران 246 افراد سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں لائے گئے جن میں سے 119 افراد میں سیزنل انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی جبکہ 12 مریض تاحال نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں 4 آئی سی یو میں اور آئسولیشن وارڈ میں ہیں ۔
زیرعلاج مریضوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں۔