Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملتان، سیزنل انفلوئنزا سے نشتراسپتال میں زیرعلاج مزید تین مریض دم توڑ گئے

ملتان، سیزنل انفلوئنزا سے نشتراسپتال میں زیرعلاج مزید تین مریض دم توڑ گئے
January 25, 2018

ملتان (92 نیوز) ملتان میں سیزنل انفلوئنزا سے نشتراسپتال میں زیرعلاج مزید تین مریض دم توڑ گئے
ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سینزل انفلوئنزا کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ 
جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ عامر فرقان، 40 سالہ ناصر اور 50 سالہ دولت بی بی شامل ہیں ۔
تینوں مریضوں کا تعلق خانیوال سے تھا جو نشتر اسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے ۔
اس موزی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 55 ہو گئی جس میں سے 35 مریضوں میں اس موذی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 20 افراد کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ۔
محکمہ صحت کی جانب سے اس وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے دعوے تو کیے گئے لیکن مریضوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضآفہ ہوتا جا رہا ہے ۔
گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران نشتر اسپتال میں مزید 4 مریض سیزنل انفلیونزا کے شبہ میں لائے گئے ۔
40 روز کے دوران نشتر اسپتال میں اس موزی وائرس کے شبہ میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 240 ہو گئی ۔
167 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر نشتر اسپتال سے ﮈسچارج کر دیا گیا جبکہ 12 مریض نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارﮈ میں زیر علاج ہیں ۔