Saturday, July 27, 2024

ملالہ یوسفزئی کا آبادی علاقے سوات کا دورہ، جذبات سے آبدیدہ ہو گئیں

ملالہ یوسفزئی کا آبادی علاقے سوات کا دورہ، جذبات سے آبدیدہ ہو گئیں
March 31, 2018

سوات ( 92 نیوز ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ساڑھے پانچ سال بعد اپنے آبائی علاقے سوات پہنچیں تو جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

گل مکئی نے اپنا آبائی گھر دیکھا، اساتذہ اور سہیلیوں سے ملیں، تو ضبط نہ رکھ پائیں اور  آنکھوں نے ساون کی طرح برسنا شروع کردیا ، ملالہ کی سہیلیوں اور اساتذہ کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ سوات جنت کا ٹکڑا ہے، پوری دنیا میں ایسی جگہ نہیں، آبائی گھر دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی۔

ملالہ کے والد ضیاءالدین یوسف زئی اور والدہ تورپیکئی بھی آبائی گھر دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے، جذباتی مناظر دیکھ کر ہر آنکھ نم ہوگئی، ملالہ کی سہیلیوں نے اپنی بےمثال دوست کو الفاظ کی صورت میں زبردست خراج پیش کیا ۔

ملالہ کے دورہ سوات کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے۔میڈیا کے نمائندوں کو بھی ملاقات نہ کرائی گئی۔