ملالہ پر آئی فون 11 کا اپنے لباس سے موازنہ کرنے پر تنقید

برمنگھم (ویب ڈیسک ) ملالہ یوسفزئی کو نئے متعارف کئے گئے آئی فون 11 کی اپنے لباس سے مماثلت ظاہر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
امریکہ میں آئی فون 11 پیش کیا گیا تو نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی اپنی رائے کا اظہار کرنے میں پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے نئے ماڈل کا اپنے لباس سے موازنہ کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ملالہ یوسفزئی نے ٹوئٹر پر اپنے لباس کی تصویر شیئر کی جس پر آئی فون الیون پر لگے تین کیمرے کی ترتیب میں تین ڈیزائن بنے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ واقعی عجب اتفاق ہے کہ میں نے یہ لباس ٹھیک اسی دن زیب تن کیا جس دن آئی فون 11 کو متعارف کیا گیا۔
دنیا بھر میں جہاں آئی فون کے نئے ماڈل پر مختلف طرح کے میمز بنا کر مذاق اُڑایا جا رہا ہے وہیں ملالہ کو آئی فون سے متعلق ٹویٹ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی۔