Saturday, July 27, 2024

ملاقات نہ کرنے پر ایاز صادق چیف الیکشن کمشنر پر برس پڑے

ملاقات نہ کرنے پر ایاز صادق چیف الیکشن کمشنر پر برس پڑے
July 28, 2018
اسلام آباد  ( 92 نیوز )ملاقات نہ کرنےپر ایاز صادق چیف الیکشن کمشنر پر برس پڑے ، ایاز صادق نے چیف الیکشن  کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ ایاز صادق  نے کہا کہ دوبارہ گنتی کی اجازت مخصوص حلقوں میں دی جارہی ہے  ۔ دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے رابطہ کرنے پر ایاز صادق کو بتایا گیا تھا کہ ممبران چھٹی کی وجہ سے موجود نہیں۔ ن لیگی وفد ایاز صادق کی سربراہی میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کےلئے الیکشن کمیشن پہنچا لیکن ملاقات نہ ہوسکی۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء ایاز صادق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو زیادہ با اختیار بنانا غلطی تھی، ہر صوبے سے، سب کو لیول پلائنگ فیلڈ مہیا نہ ہونے کی شکایات آرہی ہے۔ مخصوص حلقوں کی دوبارہ گنتی کی اجازت دی جارہی ہے۔چیف الیکشن کمشنر اپنا نام بچائیں اور استعفی دیں، نہیں پتہ تھا چیف الیکشن کمشنر ایسے الیکشن کرائیں گے۔ ایاز صادق کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صبح ایاز صادق نے چیف الیکشن کمیشنر سے رابطہ کیا، انہوں نے بتایا کہ میں موجود ہوں لیکن ممبران آج چھٹی کی وجہ سے موجود نہیں ہیں ۔ الیکشن کمشنر نے کہا اگر ممبران کے علاوہ بھی ملاقات کرنا چاہیں، تو بھی ہم خوش آمدید کہیں گے ،  اس بات کا ایاز صادق نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس کے دوران ہی ایک امیدوار نے احتجاج شروع کردیا، اُن کا کہنا تھا کہ میری درخواست کو نہیں سنا جارہا۔