Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جہاد کےساتھ سیاست کرنا شرع میں منع نہیں : ملاعمر، افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کی حمایت

جہاد کےساتھ سیاست کرنا شرع میں منع نہیں : ملاعمر، افغان حکومت کیساتھ مذاکرات کی حمایت
July 15, 2015
کابل (ویب ڈیسک) ملاعمر نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن سے ملاقاتیں یا کچھ مواقع پر مصالحتی عمل منع نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے امیر ملاعمر نے کہا ہے کہ مسلح جہاد کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمی شرعی اور نبوی سیاست کا حصہ ہے، دشمن سے ملاقاتیں یا کچھ مواقع پر مصالحتی عمل منع نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا کے مختلف ممالک یا افغانوں سے جارحیت کے خاتمہ کےلئے رابطے کر رہے ہیں اور سیاسی سرگرمیوں کےلئے سیاسی دفتر بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا میں نے ہر طرح کے سیاسی معاملات آگے بڑھانے کی ذمہ داری سیاسی دفتر پر ڈال دی ہے۔