Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملاعمرکی ہلاکت کارازافشاہونےکی وجہ ،افغان طالبان میں اختلافات تھے

ملاعمرکی ہلاکت کارازافشاہونےکی وجہ ،افغان طالبان میں اختلافات تھے
July 30, 2015
کابل(92نیوز)ملا عمر کی ہلاکت کا  راز افشا ہونے کی وجہ طالبان میں اختلافات تھے ملا عمر کے انتقال کے بعد الگ ہونے والے دھڑوں نے افغان انٹیلی جنس کو راز بتا دیا ۔ افغان طالبان کے ذرائع کے مطابق ملا عمر کی ہلاکت کے بعد ملا اختر منصور سربراہ بنے تو انہوں نے مذاکرات کی راہ اپنائی  اس وقت کے عسکری ونگ کے سربراہ ملا ذاکر مذاکرات کی پالیسی کے مخالف تھے ملا عمر کی ہلاکت کے چھ ماہ بعد ہی ملا اختر منصور نے امریکہ سے قطر میں مذاکرات شروع کر دیئے تھے،مذاکرات کے مخالف ملا ذاکر ملا عمر کی ہلاکت پر پہلے ہی دلبرداشتہ تھے، ملا اختر منصور کے ساتھ طویل اختلاف اور بحث مباحثے کے بعد  ملا ذاکر اپریل دو ہزار چودہ میں عہدہ چھوڑ گئے اور خرابی صحت کو جوازبنایا۔ عسکری ونگ کے سربراہ کی علیحدگی کے بعد طالبان میں دھڑے بن گئے کچھ دھڑوں کو ملا عمر کے انتقال کی خبر کی تصدیق ہو چکی تھی اور انہی میں قاری حمزہ کا گروپ تھا جس نے افغان میڈیا میں کئی بار ملا عمر کی ہلاکت کے دعوے کو اچھالا اور بالآخر ملا عمر کے انتقال کی افغان حکومت اور انٹیلی جنس نے بھی شواہد کی بنیاد پر تصدیق کر دی۔