ملاعمرکابیٹاملایعقوب ماراگیا:افغان میڈیاکادعویٰ

کابل(92نیوز)افغان میڈیانے دعویٰ کیاہے کہ طالبان کے سابق امیرملاعمرکے بیٹے ملایعقوب ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ طالبان ذرائع نے اس خبرکی تردید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان ایوان زیریں کے ڈپٹی اسپیکرظہیرقادرنے کہاہےکہ ملاعمرکے بیٹے ملایعقوب چارروزپہلے مارے جاچکے ہیں۔
افغان میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ ملایعقوب طالبان کے نئے امیرملااخترمنصورکے حامیوں کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں مارے گئے جبکہ طالبان نے ملایعقوب کی ہلاکت کی خبرکی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ زندہ اورمحفوظ ہیں ۔