Monday, September 26, 2022

ملازمین کی ہڑتال کے باوجود پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ تیز ہوگیا

ملازمین کی ہڑتال کے باوجود پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ تیز ہوگیا
اسلام آباد(92نیوز)پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ تیز کردیا گیا پی آئی اے ملازمین  کی ہڑتال کے باوجود نجکاری کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس 28دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں پی آئی اے کی نجکاری کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین  کی ہڑتال کے باوجود نجکاری کا عمل جاری رہے گا،،کیونکہ  پی آئی اے آرڈیننس کے اجرا کے بعد نجکاری کا عمل  روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا   پی آئی اے کے وفد کو وزیراعظم سے ملاقات میں بھی نجکاری کے حوالے سے  بتا دیا گیا تھا۔