Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملازمتوں میں اقلیتوں کے پانچ فیصد کوٹے پر عمل کرائیں گے ، جسٹس گلزار احمد خان

ملازمتوں میں اقلیتوں کے پانچ فیصد کوٹے پر عمل کرائیں گے ، جسٹس گلزار احمد خان
August 11, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد خان کا کہنا ہے ملازمتوں میں اقلیتوں کے پانچ فیصد کوٹے پر عمل کرائیں گے۔

اسلام آباد میں اقلیتوں کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں بولے بطور جج سندھ ہائی کورٹ کئی ہندو خاندانوں کو جاگیرداروں سے آزاد کرایا۔ اگر کہیں اقلیتی کوٹہ کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو عدالتوں کے دروازے کھلے ہیں۔ آئین کا آرٹیکل 20 تمام مذاہب کو مذہبی آزادی دیتا ہے۔ تمام مذاہب اپنی عبادتگاہوں کے قیام کیلئے مکمل آزاد ہیں۔ مذہب سمیت کسی بنیاد پر تعلیمی اداروں میں داخلوں سے نہیں روکا جا سکتا ہے۔ آئین میں تمام مذاہب کو یکساں حقوق دیے گئے ہیں۔ یکساں حقوق کے ہوتے ہوئے بھی اقلیتوں کیلئے ملازمتوں میں خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا اقلیتوں کیلئے پارلیمان میں بھی الگ نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ اقلیتوں کو کوئی روکتا ہے تو عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اقلیتوں کو کئی ایسے استحقاق بھی دیے گئے ہیں جو مسلمانوں کو حاصل نہیں۔ کم عمر کی شادیوں کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا۔ کرسچن میرج ایکٹ کے تحت کم عمری کی شادیوں پر پابندی ہے۔ اٹارنی جنرل سندھ میں کم عمری کی شادیوں کے قانون پر عملدرآمد کا جائزہ لیں۔ اقلیتی خواتین کی کم عمری کی شادیوں کا مسئلہ سنجیدہ ہے جسے حل ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔