Tuesday, October 4, 2022

ملائیشین وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، اہم اُمور پر تبادلہ خیال

ملائیشین وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، اہم اُمور پر تبادلہ خیال
December 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری سیف الدین عبداللہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اوآئی سی کے افغانستان میں فعال کردار سمیت اہم اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے او آئی سی میں ملائیشیا کے فعال کردار اور افغانستان میں قیام امن اور انسانی امداد کے لیے کوششوں کی تعریف کی۔

ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔