Friday, October 7, 2022

ملائیشین بادشاہ نے وزیراعظم مہاتیر محمد کا استعفیٰ منظور کرلیا

ملائیشین بادشاہ نے وزیراعظم مہاتیر محمد کا استعفیٰ منظور کرلیا
کوالالمپور (92 نیوز) ملائیشیا کے بادشاہ نے وزیراعظم مہاتیر محمد کااستعفیٰ منظور کرلیا۔ نئی حکومت کے قیام تک ڈاکٹرمہاتیر محمد کو نگران وزیراعظم مقرر کردیا، ڈاکٹرمہاتیر محمد بادشاہ سے ملاقات کے لیے شاہی محل بھی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد اپنے اتحادیوں کے ساتھ حکومت میں تھے، اتحادیوں سے اختلافات کے باعث ملائیشیا کے سیاسی حالات غیر یقینی کی صورتحال اختیار کرگئے تھے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد کا استعفیٰ نئے انتخابات  کی جانب  قدم ہے، انتخابات کے بعد ملائیشیا کے بادشاہ اکثریت حاصل کرنے والے رہنماء کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔ ملائیشیا میں تمام افراد کی نگاہیں اس وقت ملائیشیا کے محل کی جانب مرکوز ہیں۔