Sunday, September 25, 2022

ملائیشیا کے لاپتہ جہاز ایم ایچ 370 کی گتھیاں سلجھنے لگیں

ملائیشیا کے لاپتہ جہاز ایم ایچ 370 کی گتھیاں سلجھنے لگیں
سڈنی (ویب ڈیسک) ایک اہم آسٹریلوی اہلکار کا کہنا ہے کہ بحر ہند کے ری یونین جزیرے سے ملنے والا جہاز کا ملبہ ممکنہ طور پر ملائیشیا کے لاپتہ جہاز ایم ایچ 370 کا ہوسکتا ہے جہاز کے ملبے کی تلاش کرنے والی آسٹریلین ٹیم کے سربراہ مارٹن ڈولن نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ بحر ہند کے جنوبی علاقے میں تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بحرہند سے ملنے والا دو میٹر لمبا مبینہ بوئنگ 777 جہاز کا پر تجزیے کےلئے فرانس بھیجا جائے گا۔ مارچ دوہزارچودہ میں کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے اس طیارے میں 239 مسافر سوار تھے۔