Monday, October 3, 2022

ملائیشیا میں گرفتار دہشت گرد رئیس کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا

ملائیشیا میں گرفتار دہشت گرد رئیس کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا

کراچی (92 نیوز) ملائیشیا میں گرفتار دہشت گرد رئیس کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ تین روز میں وطن واپس لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، متحدہ قومی موومنٹ لندن سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد رئیس کو پاکستان کی درخواست پر ملائیشیا میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ملائشین انتظامیہ نے ملزم رئیس کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا جسے تین روز میں وطن واپس منتقل کیا جائے گا۔

دہشت گرد رئیس کے امریکا میں موجود اہلخانہ کو بھی آگاہ کیا جاچکا ہے۔