ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو لیکر پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی

کراچی (92 نیوز) ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی۔
پرواز پی کے 895 سے 250 مسافروطن پہنچے، کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے، کورونا کے مشتبہ مسافروں کو خاص انتظامات کے تحت آئسولیشن سینٹر منتقل کیا جائے گا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسکریننگ میں کلئیر مسافروں کو قرنطینہ سینٹر نادرن بائی پاس رکھا جائے گا۔ اخراجات برداشت کرنے والے مسافروں کو ہوٹل میں قائم قریطینہ سینٹر میں رہائش کی اجازت ہے۔
دبئی سے 250 مسافروں کو لے کر ایک اور پرواز رات 9 بجے کراچی پہنچے گی۔