Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملائیشیا میں روکا گیا قومی ائیر لائن کا طیارہ وطن واپس پہنچ گیا

ملائیشیا میں روکا گیا قومی ائیر لائن کا طیارہ وطن واپس پہنچ گیا
January 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملائیشیا میں روکا گیا قومی ائیر لائن کا طیارہ وطن واپس پہنچ گیا۔

پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور سے اسلام آباد پہنچا، طیارے پر 173  مسافر ملائیشیا سے اسلام آباد پہنچے۔

طیارہ دو دن قبل لیزنگ معاملہ حل ہونے پر کوالالمپور میں پی آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 15 جنوری 2021 کو پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ ملائیشیا کی عدالت کے حکم پر کوالالمپور ائیر پورٹ پر روانگی سے روک لیا گیا تھا۔ جہاز میں 172 مسافر اور عملے کے 18 ارکان سوا رتھے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔