Thursday, December 1, 2022

ملائشین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ملائشین کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

 

لاہور(92نیوز)ملائیشین کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ٹیم اپنے دورہ کے دوران مختلف کلبوں سے پانچ میچز کھیلے گی این سی اے میں تربیتی کیمپ میں بھی شرکت کریگی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ائیر پورٹ پر ملائشین کرکٹ ٹیم کا استقبال پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے کیا مہمان ٹیم نیشنل  کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہائی پرفارمنس تربیتی کیمپ میں شرکت کرے گی جس کے بعد این سی اے اور ملائشین کرکٹ ٹیم کے درمیان پیر کو قذافی اسٹیڈیم میں ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔ ملائشین کرکٹ ٹیم مختلف کلبوں سے پانچ میچز بھی کھیلے گی  ٹیم کا دورہ پاکستان سترہ جنوری کو مکمل ہو گا جس کے بعد کھلاڑی اٹھارہ جنوری کو واپس ملائشیا روانہ ہو جائیں گے ملائیشین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو پی سی بی کی بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی کوششوں کی ایک کڑی قرار دیا جا سکتا ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی مارچ میں پاکستان آنے کی مشروط حامی بھری ہے  دورے سے پہلے سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کا وفد ستائیس مارچ کو پاکستان آئے گا۔