Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملائشین ڈیفنس فورسز چیف کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے جنرل راحیل شریف ملاقات

ملائشین ڈیفنس فورسز چیف کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے جنرل راحیل شریف ملاقات
April 13, 2015
راولپنڈی (نائنٹی ٹو نیوز) ملائشیا کے ڈیفنس فورسز چیف جنرل تان سری داتو کی سربراہی میں ایک عسکری وفد نے جوائنٹ چیفس ہیڈ کواٹر اور جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل تان سری داتو کی سربراہی میں ملائشیا کے ایک اعلیٰ سطح کے عسکری وفد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاک ملائشیا دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل داتو نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ جنرل داتو کی سربراہی میں وفد نے جی ایچ کیو کا بھی دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں  دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بات چیت بھی کی گئی۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔