Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  ملائشین آرمی چیف کا دورہ جی ایچ کیو ،جنرل راحیل شریف سے ملاقات

   ملائشین آرمی چیف کا دورہ جی ایچ کیو ،جنرل راحیل شریف سے ملاقات
October 5, 2015
راولپنڈی(92نیوز)ملائشین آرمی چیف جنرل راجا محمد افندی بن راجا محمد نورنے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک ملائشیا دفاعی تعاون، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور سکیورٹی کے حوالے سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملائشین آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی تعریف کی اور آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو ملنے والی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا، ملائشین آرمی چیف جب جی ایچ کیو پہنچے تو پاک فوج کے چاق و چوبند بند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ مہمان نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔