مقدمات کریں یا کچھ اور، عمران خان این آر او نہیں دینگے ، شہباز گل

لاہور(92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ مقدمات کریں یا کچھ اور عمران خان انہیں این آر او نہیں دیں گے۔
شہباز گل نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ براڈ شیٹ کا مقدمہ ہو تو یہ سمجھتے ہیں عوام کو سمجھ نہیں آئے گی، مریم ہوں یا شہبازشریف ،یہ قوم کو بے وقوف سمجھتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ فارن فنڈنگ میرے جیسے اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کو دی ،سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈز کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ خرید و فروخت رک سکے ۔