Friday, October 7, 2022

مقتول کے والد نے بیگناہی کا ثبوت دیدیا، صوبائی حکومت انتقامی کارروائی سے گریز کرے: میاں افتخار حسین

مقتول کے والد نے بیگناہی کا ثبوت دیدیا، صوبائی حکومت انتقامی کارروائی سے گریز کرے: میاں افتخار حسین
پشاور (92نیوز) اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت انتقامی کارروائیوں سے گریز کرے، سیاسی کارروائیاں افسوسناک ہےں۔ مقتول کے والد نے میری بےگناہی کا ثبوت دیدیا اس لئے حکومت کو اس کیس میں سیاسی طور پر اثرانداز نہیں ہونا چاہیے۔ وہ نوشہرہ میں عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر اے این پی کے سینئر رہنما میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ میں خود شہید کا والد ہوں، کسی کو مارنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، جاں بحق نوجوان کے والد نے بھی بےگناہی کا ثبوت دیا، حکومت سیاسی مداخلت کر رہی ہے، قاتلوں کو سامنے لانے کی کوشش کریں گے، حمایت پر سیاسی قیادت کا شکر گزار ہوں۔ اے این پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ عدالت نے کل تک کےلئے سماعت ملتوی کی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت سیاسی مقدمے بنانے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کی تحویل میں ہیں، کوئی متنازع بیان نہیں دینا چاہتے۔