Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مقتول انتظار کے والد کا سی ٹی ڈی پر عدم اعتماد ،چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

مقتول انتظار کے والد کا سی ٹی ڈی پر عدم اعتماد ،چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ
January 25, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان انتظار کے والد نے سی ٹی ڈی کی تحقیقات پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ۔ انہوں نے چیف جسٹس واقعے کا نوٹس لے کر کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کامطالبہ کردیا۔

انتظار کے والد اشتیاق نے سی ٹی ڈی کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ۔ کہتے ہیں پولیس سے انصاف کی توقع نہیں ، چیف جسٹس واقعے کا نوٹس لیں ۔

اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج دوبارہ دکھائی گئی تھی ۔ قتل کے تمام کرداروں کے بے نقاب ہونے تک وہ مطمین نہیں ہونگے۔ چاہتے ہیں قاتل انجام کو پہنچیں تاکہ  دوسروں کے بچے  محفوظ ہوسکیں۔

دوسری جانب کراچی میں انتظار احمد کے قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ۔ جے آئی ٹی  میں پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے افسران شامل  ہیں ، نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

جے آئی ٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ پولیس جائے وقوعہ پر کیا  کر رہی تھی ۔ دوسری جانب سے سی ٹی ڈی نے واقعے سے متعلق اپنی تحقیقات مکمل کرلیں ۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی کا کہنا تھا کہ پولیس پارٹی نے ایس او پی کی خلاف ورزی کی ۔ پولیس نےغیرپیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کی،جس کی وجہ سے انتظار ماراگیا ۔

انتظار کی گاڑی جس طرح روکی گئی اس سے لگتا ہے کہ اسے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ ذرائع کےمطابق بلال اور دانیال فائرنگ میں ملوث پائے گئے۔