Saturday, July 27, 2024

مقبول بٹ کے یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

مقبول بٹ کے یوم شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
February 11, 2016
سرینگر (92نیوز) مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے شہید رہنما محمد مقبول بٹ کی بتیس ویں برسی کے موقع پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔ حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے محمد مقبول بہادر اور باہمت حریت پسند تھے۔ تفصیلات کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے دی ہے۔ محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984ءکو دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا گیا تھا۔ سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا وہ بہادر اور باہمت حریت پسند تھے۔ بھارت دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس نے لاشیں ورثاءکے حوالے نہ کرنے کی روایت قائم کی ہے۔ احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے 50 سے زائد آزادی پسند رہنماﺅں اور کارکنوں کو جیلوں یا گھروں میں نظربند کر رکھا ہے۔ شہید محمد مقبول بٹ کی برسی کی تقریبات مقبوضہ کشمیرسمیت آزاد کشمیر میں بھی ہورہی ہیں۔