Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیر کے معصوم نوجوانوں کو ایل او سی پر لا کر شہید کرنے کا انکشاف

مقبوضہ کشمیر کے معصوم نوجوانوں کو ایل او سی پر لا کر شہید کرنے کا انکشاف
June 4, 2020

سرینگر  ( 92 نیوز) بھارت کے  مقبوضہ کشمیر  میں ریاستی دہشتگردی کے مکروہ ہتھکنڈے عروج پرپہنچ گئے ، ہندوستان کی کشمیریوں، پاکستان مخالف ایک اور گھناؤنی سازش کا انکشاف ہوا ہے ۔ معصوم کشمیری نوجوانوں کو لائن آف کنٹرول پر لاکر شہید کردیا جاتا ہے اور بعد میں انہیں عسکریت پسند قرار دے دیا جاتا ہے۔

بھارتی ریاستی دہشتگردی عروج پر  پہنچ گئی ، ہندوستان کی فالس فلیگ آپریشن کے جھوٹے شیطانی پتلے میں جان ڈالنے کی کوشش  ، کشمیریوں اور پاکستان کے خلاف ایک اور گھناؤنی سازش کا انکشاف ہوا ہے ۔ بھارتی قابض فورسز رات گئے معصوم نوجوانوں کو سرچ آپریشن کے دوران گھروں سے اٹھاتی ہیں اور نوجوانوں کو لائن آف کنٹرول پر لا کر شہید کرتی ہیں جس کے بعد انہیں عسکریت پسند، درانداز مجاہدین قرار دے دیا جاتا ہے اور ہندوستان براہ راست پاکستان پر لانچ پیڈز، دراندازی اور لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا الزام عائد کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان الزامات کو لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کے نہتے شہریوں پر دہشتگردی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ،  بھارت بربریت پر مبنی وحشیانہ اقدامات کو کسی فالس فلیگ آپریشن کیلئے جواز بنا رہا ہے۔

ہندوستان نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تین دن میں  17 بے گناہ کشمیری نوجوان شہید کر دئیے ، پلوامہ میں 3، ترال میں 2، لائن آف کنٹرول، نوشہرہ سیکٹر میں 13 کشمیری شہید کیے  ، پاکستان پہلے ہی بارہا اس گھناؤنی بھارتی سازش سے دنیا کو آگاہ کر چکا ہے۔