Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیر کے عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد چاہتے ہیں : نوا زشریف

مقبوضہ کشمیر کے عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد چاہتے ہیں : نوا زشریف
February 5, 2016
میرپور(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے یوم کشمیر پر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا  اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا  ، دوسری طرف پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال  کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے اس کے آگے سر نہ جھکانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف یوم یکجہتی کشمیر پر مظفر آباد پہنچے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد چاہتے ہیں ۔اقوام متحدہ کواس پر جوابدہ ہونا چاہئے ۔ کوئی پاکستانی اپنے بہن بھائیوں کو بھلانہیں سکتا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ بھارت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل یقین دلایا ہے ، امید ہے آنے والے دنوں میں پاک بھارت مذاکرات آگے بڑھیں گے۔ وزیراعظم نے  خطاب میں پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین کو  خوب لتاڑا بولے غیرقانونی اور بلاجواز ہڑتال کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔ وزیراعظم کا کہناتھا کہ کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی نہ کرے ، اس لیے ہمیں سیاست کے بجائے کام کرنا ہوگا۔