Friday, September 13, 2024

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن ، درجنوں گھر جلا دیئے

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن ، درجنوں گھر جلا دیئے
June 1, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں گھروں کو جلا ڈالا۔ کپواڑہ کی تحصیل قاضی آباد میں قابض فوج نے ایک روز قبل دو نہتے نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا جنہیں بھارتی حکام کی جانب سے دہشتگرد قرار دیا گیا تاہم مقامی آبادی کے مطابق دونوں کو حراست میں لینے کے بعد مارا گیا ہے۔ حریت قیادت نے قابض فوج کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت وادی میں اسرائیلی طرز کی بزدلانہ کارروائیاں کررہا ہے۔ سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں کل شٹرڈاؤن رہے گا۔