Tuesday, April 30, 2024

مقبوضہ کشمیر کے حالات پر امریکی کانگریس کے رکن کا تشویش کا اظہار

مقبوضہ کشمیر کے حالات پر امریکی کانگریس کے رکن کا تشویش کا اظہار
August 10, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیرکے حالات پر امریکی کانگریس کے رکن  اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے  ممبر تھامس آر سوزی بھی بول پڑے ،وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ان حالات سے نکالنے کے لیے اقدامات کا پوچھ لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کے خلاف امریکا کے رکن کانگریس تھامس آر سوزی نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو خط لکھ ڈالا، لکھا کہ نریندر مودی کے حالیہ اقدامات نے کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔ اپنے خط میں تھامس آر سوزی کا کہنا ہے کہ کئی سو امریکی شہری مواصلاتی نظام کے بند ہونے اور انخلاء کے محدود راستوں کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں ، مارشل لاء اور مواصلاتی نظام کے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں امریکی شہریوں کا اپنے کشمیری خاندانوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ [caption id="attachment_236024" align="alignnone" width="500"] مقبوضہ کشمیر کے حالات پر امریکی کانگریس کے رکن کا تشویش کا اظہار[/caption] انہوں نے امریکی شہریوں اور ان کے خاندانوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تمام کشمیریوں کے انسانی حقوق کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا  ،جو بھارتی اقدامات کی وجہ سےمتاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے ان اقدامات سے بڑے پیمانے پر تحریک اٹھ سکتی ہے کیونکہ کشمیری عوام طویل عرصے سے اپنی آزادی اور حق خودداریت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔