Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مقبوضہ کشمیر کے بچوں کیساتھ اظہار یکجہتی، ننھے بچے بھی میدان میں آگئے

مقبوضہ کشمیر کے بچوں کیساتھ اظہار یکجہتی، ننھے بچے بھی میدان میں آگئے
September 25, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ننھے بچوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا دیا، بچوں کی جانب سے 50 گھنٹے تک طویل احتجاجی مظاہرہ کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے کیمپ کا دورہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے احتجاجی کیمپ کے دورہ کے موقع پر کہا کہ مودی سمجھتا ہے کہ صرف کشمیری ہی کشمیر کے لئے لڑ رہے ہیں۔ جبکہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے لئے لڑ رہا ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے جذبے کو سراہا۔ بچوں کے احتجاجی مظاہرے میں چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سمیت دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔