Saturday, July 27, 2024

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹرمپ کا کردار خوش آئند ، فردوس اعوان

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹرمپ کا کردار خوش آئند ، فردوس اعوان
August 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور خطے میں امن کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مصالحتی کردار خوش آئند ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان نے جس پر زور طریقے سے دنیا میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا، قوم کو اس پر فخر ہے، بھارتی ناانصافیوں اور کشمیریوں پر ظلم کا مقدمہ ہر فورم پر پیش کرتے رہیں گے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1163680080582848512?s=20 معاون خصوصی برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری یکطرفہ بھارتی اقادمات اور کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کر رہی ہے ،سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارتی دعوے کے نفی ہوئی کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے ،  بھارت یکطرفہ اقدامات سے حقائق تبدیل کر سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بھارتی ناانصافیوں اور کشمیریوں پر ظلم کا مقدمہ ہر فورم پر پیش کرتے رہیں گے، ہر فورم پر بھارت کو اس کے ظلم و بربریت کا آئینہ دکھائیں گے،حق خود ارادیت  کی جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے  ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔  آزادی کی صبح تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1163679900685021184?s=20